برطانیہ میں موسم سرما کا آغاز، درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے

راچڈیل،نومبر۔برطانیہ میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی درجہ حرارت گرنا شروع ہو گیا ،موسم خزاں کے منظر نے گزشتہ روز کیمرج شائر میں دریا کے کنارے ٹہلنے والوں کا استقبال کیا،موسم سرما کی پہلی ٹھنڈ نے خوشگوار احساس پیدا کر دیا، توقع کی جا رہی ہے کہ بعض دیہی علاقوں میں آج درجہ حرارت مزید گرے گا جو ابتدائی طور پر دو سینٹی گریڈ (28فارن ہائیٹ ) تک گر سکتا ہے۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت پانچ سینٹی گریڈ (41فارن ہائیٹ ) تک گر یگا جو آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجاوک کی پیشن گوئی سے دو سینٹی گریڈ زیادہ ہے، آکسفورڈ شائر میں بینسن کے مقام پر سب سے زیادہ سرد موسم ریکارڈ کیا گیا جو 1.8سینٹی گریڈ (29فارن ہائیٹ ) تھا،محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والی ہیلن رابرٹس نے کہا زمین میں اب بھی کچھ حد تک گرمی موجود ہے مگر زیادہ تر ٹھنڈی ہو رہی ہے، موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی آج رات درجہ حرارت گرنے کی توقع ہے، دیہی مقامات پر اسکی شرح منفی تین سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے جو گاڑی کی ونڈا سکرین پر برف بنانے کیلئے آغاز ہو سکتا ہے، رواں ہفتے کے اختتام تک ہوائیں مغرب کی طرف گھومنے والی ہیں، تیز ہوائوں کے ساتھ مستقبل قریب میں بارشوں کی بھی توقع ہے جبکہ اگلے ہفتے غیر مستحکم حالات کا سامنا کرنا پڑیگا۔عوامی حلقوں میں موسمی تبدیلی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے، دوسری طرف موسم سرما کے دوران عالمی وباء￿ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام کو ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے کی تاکید کی جا رہی ہے، باور کیا جا رہا ہے کہ موسمی شدت سے کورونا انفیکشن بڑھ سکتا ہے اور اس سے زیادہ لوگ متاثر ہونگے ‘ محکمہ صحت بھی اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور موثر ویکسی نیشن کے لیے آگاہی مہم چلا رہا ہے۔

Related Articles