برصغیر میں کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے لیکن ہم نے پلان بنالیا ہے: کیوی کپتان

کراچی،دسمبر۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں لیکن ہم نے پلان بنایا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی۔ ٹم ساؤتھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں آکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انگلینڈ نے یہاں زبردست کرکٹ کھیلی تھی اور ہم وہ کرکٹ کھیلیں گے جو ہمیں سوٹ کریگی۔پریس کانفرنس میں ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹف سیریز کے بعد پاکستان کم بیک کی کوشش کرے گا، یہاں کی کنڈیشنز میں اسپن کے ساتھ فاسٹ بولنگ کو بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، صبح کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

 

Related Articles