بالغوں کی فلموں کی امریکی اداکارہ نے کرکٹر محمد شامی کیلئے پیغام جاری کردیا

نئی دہلی،اپریل۔ بھارتی کرکٹر محمد شامی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں گجرات ٹائٹنز کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں آئی پی ایل میں اپنے افتتاحی میچ میں گجرات ٹائٹنز نے لکھنوسپرجائنٹس کو شکست دے دی اوراس میچ میں محمد شامی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی جاندار بآلنگ سے لکھنوسپرجائنٹس کے بلے بازوں کو بے بس کرکے رکھ دیا۔ اس کارکردگی پر ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی طرف سے محمد شامی کی تعریف کی جا رہی ہے تاہم محمد شامی کو بھی توقع نہیں ہو گی کہ اس کارکردگی پر امریکہ کی ایک فحش فلموں کی اداکارہ بھی ان کی تعریف میں ٹویٹ کر دے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق امریکہ کی یہ فحش فلموں کی اداکارہ کینڈرا لسٹ ہے، جس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’محمد شامی کی طرف سے انتہائی حیران کن کارکردگی۔‘‘کینڈرا کی یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بھارتی ٹوئٹرصارفین کی طرف سے اس پر میمز پوسٹ کی جا رہی ہیں۔دیباجیت نامی ایک صارف نے انیل کپوراور دو ساتھی اداکاروں کی تصاویرپر مبنی ایک میم کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’لگتا ہے آپ کے پیار میں گھر گئی بھائی۔‘‘میتانشو بترا نامی صارف نے عامر خان کی سپرہٹ فلم ’تھری ایڈیٹ‘ کے ایک سین کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’ابا نہیں مانیں گے۔‘‘ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’جو لوگ کینڈرا لسٹ کو جانتے ہیں، ان کے چہروں پر تو مسکراہٹ ہے مگر جو نہیں جانتے وہ حیرت سے ان میمز کو دیکھ رہے ہیں۔‘‘

Related Articles