بابر اعظم نے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا
ملتان،جون۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم کیریئر کی ابتدائی 85 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے، اس سے قبل ہاشم آملہ نے 85 اننگز میں 4312 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنی اننگز کا 52 واں رن لے کر ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑا۔