بابر اعظم نے محمد یوسف اور ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور،اپریل۔بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔بابر اعظم نے کیریئر کی 16 ویں سنچری اسکور کرکے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فہرست میں پہلے نمبر پر 20 سنچریاں بنانے والے سعید انور ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 84 ویں اننگز میں 16 ویں سنچری کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔بابر اعظم نے کم سے کم اننگز میں 16 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔ پاکستانی کپتان سے قبل یہ اعزاز 94 اننگز میں 16 سنچریاں کرنے والے ہاشم آملہ کے پاس تھا۔بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 19.04 فیصد اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں، پاکستان کے کپتان سب سے زیادہ سنچری بنانے کی اوسط میں بھی سرفہرست ہیں۔بابر اعظم بطور کپتان پانچ ون ڈے سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔دوسری جانب امام الحق نیسیریز میں 298 رنز بناکر آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی سیریز میں کسی بھی بیٹر کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا عزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے گراہم گوچ کے پاس تھا۔انہوں نے 1985 میں تین میچز کی سیریز میں 289 رنز بنائے تھے۔

 

Related Articles