’’ایک ولن ریٹرنز‘‘ ، ارجن کپور کے کیریئر کی 11ویں فلاپ فلم

ممبئی،اگست۔نئی بھارتی فلم "ایک ولن ریٹرنز’’ گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ فلمی ناقدین اس فلم کو ناکام کہہ رہے ہیں۔اس فلم کو موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا ہے ، موہت سوری نے ہی 2014میں فلم "ایک ولن’’ کی ہدایت کاری کی تھی،جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیشا پٹانی، جان ابراہم، تارا ستاریا اور ارجن کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جان ابراہم اور ارجن کپور کی اس فلم نے تھیٹر میں ریلیز کے پہلے دن صرف7کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔جہاں اس فلم کو باکس آفس پر کسی حد تک درست قرار دیا جارہا ہے تو دوسری جانب اس پر کڑی تنقید بھی جا رہی ہے، اس حوالے سے کاروباری تجزیہ نگار کے آر کے نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس فلم نے تھیٹر میں پہلے دن کچھ بہتر آغاز کیا ہے لیکن دوسرے اور تیسرے دن اس کی باکس آفس پر کارکردگی کو دیکھ کر اس کی ترقی کا مزید تعین کیا جاسکے گا۔فلم کی نمائش کے پہلے دن فلمی نقاد کے آر کے نے سوشل میڈیا پر ایک ولن ریٹرنز کو ارجن کپور کے کیریئر کی ’’گیارہویں فلاپ‘‘ اور جان ابراہم کے لیے’’چھٹی بکواس‘‘قرار دیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کے آر کے نے ارجن کپور کے کیریئر کی فلاپ فلموں کی فہرست بھی جاری کی۔واضح رہے کہ فلمی نقاد کے آر کے کے مطابق فلم ایک ولن ریٹرنز کا پہلے دن کا بزنس مجموعی طور پر7 نہیں بلکہ 5.25کروڑ روپے ہے۔

Related Articles