’ایک فلم ساز کےساتھ تعلق میں رہی اور حاملہ بھی ہوگئی تھی ‘ اداکارہ مندناکریمی کا تہلکہ خیز انکشاف

ممبئی،اپریل۔بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی ایرانی اداکارہ مندنا کریمی ٹی وی سیریز ’لاک اپ‘ میں شریک تھی جہاں اس نے یہ انکشاف کرکے لوگوں کو حیران کر دیا کہ اس کے ایک فلم ساز کے ساتھ خفیہ تعلقات تھے اور وہ حاملہ بھی ہو گئی تھی تاہم بعد ازاں اس فلم ساز نے مندنا کے ساتھ تعلق ختم کر لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں مندنا کریمی سے اس انکشاف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’مجھے سیریز کے فارمیٹ کی وجہ سے ایک راز بتانا تو چنانچہ میرے پاس یہ راز تھا جو میں نے بتا دیا۔ میں کل ہی اداکارہ نہیں بنی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ اداکارہ کی زندگی میں ہونے والا ہر واقعہ فوراً سے پہلے شہرت پا جاتا ہے۔‘‘دوران انٹرویو مندنا کریمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس فلم ساز کا اب بھی نام نہیں بتانا چاہتیں؟ اس پر مندنا کریمی نے کہا کہ ’’یقینا میں اس کا نام نہیں بتں گی۔ تاہم یہاں میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میرے یہ راز بتانے کے بعد ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ شاید وہ فلم ساز انوراگ کیشپ ہیں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ وہ انوراگ بالکل نہیں ہے۔ انوراگ اور میں بہترین دوست تھے اور اب بھی ہیں۔ واضح رہے کہ 33سالہ مندنا کریمی ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئی تھی تاہم بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے کی غرض سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے 2017ء میں فیشن ڈیزائنر گورو گپتا کے ساتھ شادی کی جو زیادہ دیر چل نہ سکی اور 2021ء میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔

Related Articles