ایوارڈز کی تقریب میں جانی ڈیپ کی اچانک شرکت پر ایمبر ہرڈ نے کیا ردّ عمل دیا؟

لاس اینجلس، ستمبر۔ معروف امریکی اداکار جانی ڈیپ کی اچانک ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہونے پر ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ نے کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔اداکار جانی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اب اپنیکیریئر کو دوبارہ مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ بروز اتوار 28 اگست کو ہونے والے ایم ٹی وی (MTV) کے ویڈیو میوزک ایوارڈز میں اچانک نمودار ہوئے تو شرکاء اْنہیں دکھ کر بہت حیران ہوئے۔جانی ڈیپ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی ایوارڈز کی تقریب میں اپنی انٹری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں جانی ڈیپ کو ایک خلا باز کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار کی اس انسٹا گرام پوسٹ پر ایمبر ہرڈ کی بہن وٹنی ہنریکوز نے اپنی بہن کی حمایت میں ایم ٹی وی پر برہمی کا اظہار کیا، جبکہ ایمبر ہرڈ نے ابھی تک جانی ڈیپ کے اس اقدام پر عوامی طور پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔تاہم، ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بتایا گیا ہے کہ ایمبر ہرڈ کو یوں اچانک ویڈیو میوزک ایوارڈز کی تقریب میں جانی ڈیپ کی شرکت پر بالکل بھی حیرانی نہیں ہوئی۔اْنہوں نے ایوارڈز کی تقریب میں انٹری دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ یہاں اس لیے آئے ہیں کیونکہ اْنہیں کام کی تلاش تھی‘۔

Related Articles