ایشین بلیئرڈ: اڈوانی، دمانی اور سری کرشنا 100 اپ فارمیٹ کے سیمی فائنل میں

دوحہ، مارچ۔ہندوستان کے سرفہرست کھلاڑی پنکج اڈوانی، برجیش دامانی اور سری کرشنا سری نارائنا ایشین بلیئرڈز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اڈوانی نے 100 اپ فارمیٹ میں تھائی لینڈ کے پرپوت چیتھانا سوکن کو شکست دی۔ عالمی، ایشیائی اور قومی بلیئرڈ اور سنوکر میں متعدد ٹائٹل جیتنے والے نے آخری آٹھ کے میچ میں پرپوت کو 5-1 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں اڈوانی کا مقابلہ میانمار کے پاوک سا سے ہوگا جنہوں نے ہندوستان کے روپیش شاہ کو 5-2 سے شکست دی۔ ایک ہندوستانی کھلاڑی کا فائنل میں پہنچنا یقینی ہے کیونکہ دوسرے سیمی فائنل میں دمانی اور سری کرشنا کا مقابلہ ہوگا۔ دامانی نے ہم وطن دھرو سیٹ والا کو 5-4 سے جبکہ سری کرشنا نے سورو کوٹھاری کو 5-3 سے شکست دی۔

Related Articles