ایشیائی کھیلوں میں ٹیم بھیجنے کا حتمی فیصلہ کرناابھی باقی ہے: جے شاہ

نئی دہلی، فروری ۔اس سال ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کی واپسی ہوگی، لیکن ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اس کے لیے شاید ہی کوئی ٹیم بھیجے۔ یہ مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے مصروف شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ایشین گیمز ستمبر میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والی ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم ممکنہ طور پر ایشین گیمز میں نہیں کھیلے گی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ٹیم کو ایشین گیمز میں بھیجنے کا حتمی فیصلہ کرناباقی ہے، ہم مردوں اور خواتین دونوں ٹیموں کے شیڈول کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ یہ کھیل اس وقت ہوں گے جب خواتین ٹیم تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ شاہ نے کہا کہ ہم دوطرفہ سیریز کو ترجیح دیں گے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

 

Related Articles