ایران میں حجاب مخالف مظاہرے، بالی ووڈ اداکارہ اظہار یکجہتی کیلئے برہنہ ہوگئیں
ممبئی ،اکتوبر۔ ایرانی نڑاد بالی ووڈ اداکار الناز نوروزی ایران میں جاری حجاب مخالف مظاہروں کی حمایت میں پرزور انداز میں سامنے آگئیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اس نکتے کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے کپڑوں کو تہہ در تہہ اتارتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ عورت کو یہ فیصلہ کرنے کا حتمی اختیار ہونا چاہیے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں الناز نوروزی نے ایران میں جاری حجاب مخالف احتجاج کے بارے میں بات کی۔ الناز نوروزی نے کہا کہ اس وقت ایران کے حالات بہت خراب ہیں۔ سڑکوں پر بہت افراتفری ہے کیونکہ لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ خواتین 40 سال سے زیادہ عرصے سے مظلوم ہیں۔ وہ تہران میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے یہ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ایرانی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ چند سال قبل انہیں بھی تہران میں اخلاقی پولیس نے روکا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ایران میں حجاب کے خلاف مظاہرہ کرنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ تہہ در تہہ اپنے کپڑے اتارنا شروع کرتی ہیں اور آخر برہنہ ہوجاتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ عورت کی ذاتی پسند ہونی چاہیے کہ وہ کیا پہنتی ہے۔