اڈانی معاملے پر ترنمول کانگریس کا احتجاج
نئی دہلی، فروری۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے منگل کو اڈانی گروپ کے معاملے پر مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے خلاف دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔ ترنمول کانگریس کے ار اکین پارلیمنٹ بشمول ایم پی سوگت رائے نے یہاں لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پلے کارڈز اٹھائے ار اکین پارلیمنٹ نے حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔ مسٹر رائے نے کہا ’’وزیر اعظم مودی کو اڈانی معاملے پر اپنی خاموشی توڑنی چاہیے۔‘‘ دریں اثنا، پارٹی نے کہا وزیر اعظم مودی عام ہندوستانی کے مفادات کی قربانی دے کر صرف امیروں کی خدمت کرتے ہیں۔کانگریس اور ٹی ایم سی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے مرکز سے ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) قائم کرنے یا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ماتحت انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ درحقیقت، ہنڈ نبرگ کی رپورٹ میں اڈانی گروپ کے خلاف کئی دہائیوں سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔