اچھی کہا نی اور سکرپٹ ملے تو بالی ووڈ میں کام کروں گی، مس انڈیا سینی شیٹی

ڈوپی،جولائی۔مس انڈیا بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر ڈوپی پہنچنے والی سینی شیٹی نے کہا کہ” اگر انہیں اچھی کہانی اور سکرپٹ ملے تو وہ بالی ووڈ میں اداکاری ضرور کریں گی”۔میڈیا کرناٹک کے مطابق مس انڈیا کا تاج پہننے والی سینی شیٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "وہ مس انڈیا بن کر خوش ہے لیکن ان کا ہدف مس ورلڈ بننا ہے اور وہ مس ورلڈ کی تیاری کر رہی ہیں "۔ انہوں نے مزید کہا کہ” اگر مجھے اچھی کہانی اور سکرپٹ ملے تو میں بالی ووڈ میں اداکاری کے لیے تیار ہوں”۔مس انڈیا کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مس انڈیا کا سفر بہت بڑا رہا ہے اس نے مجھے زندگی میں امید اور اعتماد دیا ہے”۔ ماڈلنگ کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ” فی الحال میرا ماڈل بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر اچھا موقع ملا تع وہ ماڈل بننے کا سوچیں گی”.واضح رہے کہ کرناٹک کی سینی شیٹی نے 21 سال کی عمر میں فیمینا مس انڈیا 2022 کا خطاب جیتا۔ سینی نے 31 کنٹسٹنٹ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

 

Related Articles