علی فضل فلم ’فکرے 3‘ کا حصہ ہیں یا نہیں؟ جواب آگیا

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ اداکار علی فضل فلم ’فکرے 3‘ کا حصہ ہیں یا نہیں؟ انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی فضل اپنی اہلیہ ریچا چڈھا کے ساتھ فلم فکرے کے ابتدائی 2 حصوں میں شامل رہے ہیں، لیکن تیسرے حصے کے پوسٹر میں اْن کی تصویر نہ ہونے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔انہوں نے فلم فکرے 3 جو 7 ستمبر 2023ء کو ریلیز ہورہی ہے، کا نیا پوسٹر آنے کے اگلے ہی دن اس حوالے سے خاموشی توڑ دی اور بتایا کہ ظفر کو اس بار شائقین نہیں دیکھ پائیں گے۔فلم فکرے میں ریچا چڈھا، ورون شرما، منوج سنگھ، پلکت سمراٹ، پنکج ترپاٹھی اور علی فضل مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔علی فضل نے بتایا کہ انہوں نے ٹف شیڈول کی وجہ سے فلم فکرے 3 سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا، اس لیے انہیں مداح نہیں دیکھ پائیں گے۔ان سے دوران انٹرویو پوچھا گیا کہ وہ فکرے 3 میں ہیں یا اپنی دوسری ہٹ سیریز مرزا پور میں؟اس پر علی فضل نے جواب دیا کہ سب بار بار پوچھ رہے ہیں، ظفر آئے گا یا نہیں؟ سوری دوستوں، اس بار ظفر نہیں آئے گا کیونکہ ظفر بھائی کو کبھی کبھی گڈو بھیا بننا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ظفر اور گڈو بھیا دو الگ مزاج کے کردار ہیں، ایک بار کا فکرا تو ہمیشہ کا فکرا ہوتا ہے لیکن اس بار بھولی اور پنڈت جی کے ساتھ تیسری فلم میں نہیں آؤں گا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ فکرے 3 کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن شیڈول نے اس کی بالکل اجازت نہیں دی، ہوسکتا ہے میں اس کے اگلے حصے میں آجاؤں۔علی فضل مرزاپور میں گڈو پنڈت کا کردار ادا کررہے ہیں، جس کا تیسرا سیزن رواں سال ہی ریلیز ہوگا۔فلم فکرے 3 کے تازہ پوسٹر سے قبل فرحان اختر نے دو پوسٹر جاری کیے تھے، جن پر لکھا تھا کہ ’اس بار ہوگا چمتکار، سیدھا جمنا پار سے‘۔فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں آرہی ہے، جس کی شوٹنگ جون 2022 میں مکمل ہوگئی تھی۔

Related Articles