آن لائن مٹھائی آرڈر کرنے کے دوران خاتون نے ایک غلطی کر کے لاکھوں روپے گنوادیے

ممبئی،اکتوبر۔آج کے ڈیجیٹل دور میں آن لائن شاپنگ تیزی سے مقبول اور آسان ہوتی جا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ایسی خبریں بھی سننے کو ملتی ہیں جس میں صارفین کے ساتھ فراڈ ہوتا ہے۔ایک ایسا ہی واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں خاتون کو آن لائن مٹھائی آرڈر کرنا بہت مہنگا پڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ پوجا نے اتوار کے روز دیوالی کے موقع پر ایک فوڈ ڈیلوری ایپ کے ذریعے مٹھائی منگوانے کا سوچا لیکن بدقستمی سے ایک ہزار روپے کی ٹرانزیکشن فیل ہوگئی۔تاہم خاتون نے اسی مٹھائی کی دکان پر فون کرکے مٹھائی کا آرڈر دیا تاہم جب پیسوں کی باری آئی تو دکان پر موجود شخص نے خاتون سے کریڈٹ کارڈ نمبر اور پھر موبائل پر موصول ہونے والا OTP نمبر مانگا۔خاتون نے غلطی کی اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ OTP نمبر بھی دکاندار کو بتادیا، کچھ منٹ گزرنے کے بعد ہی پوجا کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 40ہزار روپے نکال لیے گئے۔تاہم ٹرانزیکشن کا میسج موصول ہونے کے بعد خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

 

Related Articles