بیروزگار کہنے پر ابھیشیک کا ٹرولز کو کرارا جواب

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی اداکار ابھیشیک بچن کو سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولز نے انہیں ’بیروزگار‘ کہہ دیا جس کے جواب میں اداکار نے انہیں کرارا جواب دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ابھیشیک بچن ایک صحافی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ ’کیا لوگ ابھی بھی اخبارات پڑھتے ہیں؟‘ جس کے جواب میں ایک صارف نے تحریر کردیا کہ ’ذہین لوگ پڑھتے ہیں، آپ جیسے بیروزگار نہیں پڑھتے۔‘اس پر ابھیشیک بھی چپ نہ رہ سکے، انہوں نے بھی نہلے پر دہلا مارتے ہوئے اس شخص کا پہلے شکریہ ادا کیا پھر انہیں ہی ٹرول کردیا۔ اداکار نے تحریر کیا کہ ’ویسے ذہانت اور روزگار کا آپس میں تعلق نہیں ہے۔ آپ کی ہی مثال لے لیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ برسرِ روزگار ہیں، مجھے یہ بھی یقین ہے کہ (ٹوئٹ کے مطابق) آپ ذہین نہیں ہیں۔‘ابھیشیک کے اس جواب کو ٹوئٹر پر ان کے مداحوں نے خوب سراہا اور تبصرے کرتے ہوئے ایک نے لکھا کہ آپ نے اسکرین پر بہترین اور عمدہ پرفارمنسز دی ہیں، آپ ایسے لوگوں کو نظرانداز کریں۔ایک اور صارف نے ابھیشیک کے لیے یہ بھی لکھا کہ آپ انہیں سنجیدہ نہ لیں، ایسے لوگ دوسروں پر تنقید کر کے اپنی خوشیاں تلاش کرتے ہیں۔

Related Articles