آسٹریلوی کرکٹر نیتھن لیون نے شادی کر لی، تصاویر وائرل

کینبرا،جولائی۔آ سٹر یلوی کرکٹر نیتھن لیون نے اپنی گرل فرینڈ ایما میکار تھی سے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی دلہن ایما میکارتھی کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ’مسٹر اینڈ مسز‘۔نیتھن لیون نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ کا نتخاب کیا جبکہ ان کی دلہن سفید لباس میں خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر نیتھن کے دوست ، کرکٹرساتھی اور چاہنے والے انہیں شادی کی مبارک باد دیں رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیتھن لیون آخری بار سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں نظر آئے تھے۔

Related Articles