آئی پی ایل میں شاہین آفریدی کی کتنی قیمت لگتی، ایشون نے بتادیا
دبئی،ستمبر۔ روی چندرن اشون کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آئی پی ایل کی نیلامی کا حصہ ہوتے تو ان کی 14 سے 15 کروڑ میں نیلامی ہوتی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ نہیں ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر ان کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر نئی گیند سے گیم سیٹ کرتے ہیں اور ان کی یارکرز بھی شاندار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کے پاس بہت سے متاثر کن بولر ہیں۔ پاکستان کے تمام فاسٹ بولر 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواتے ہیں، مجھے نہیں لگتا دنیا میں کسی دوسری ٹیم کے پاس فاسٹ بولرز کا اتنا بھرپور بیک اپ موجود ہوگا۔