’آئی لو انڈیا‘، حسن علی کی بھارتی خاتون فین کے ہمراہ ویڈیو وائرل

دبئی،اگست۔پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بھارتی فین کے ساتھ تصویر لینے اور حریف ملک سے محبت کے اظہار میں ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ٹریننگ کرتے دیکھا جارہا تھا، اس دوران انہیں بھارتی مداح کی جانب سے روک کر بتایا گیا کہ بھارت میں ان کے کئی مداح ہیں جس پر حسن علی نے بھی بھارت سے محبت کا اظہار کیا۔حسن نے ’آئی لو انڈیا‘ کہا اور پھر خاتون مداح کی درخواست پر ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔بعد ازاں حسن علی نے ایک صحافی سے ٹکٹ مانگنے پر بھی دلچسپ گفتگو کی۔دوسری جانب حیدر علی کے ساتھ بھاگتے ہوئے جب ان پر کمنٹ کیا گیا تو جواباً حسن نے کہا ’بھاگوں تب بھی مسئلہ، نہ بھاگوں تب بھی مسئلہ ہے‘۔

Related Articles