آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، بھارتی بیٹر سوریا کمار بدستور پہلی پوزیشن پر

آئی سی سی،نومبر۔آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

Related Articles