اوپر تلے وکٹیں گرنے کے بعد اچھی شراکت ضروری تھی، بابر اعظم

گال،جولائی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد کہا ہے کہ اوپر تلے وکٹیں گررہی تھیں ،پریشر میں ایک اچھی شراکت کی ضرورت تھی۔نسیم شاہ نے مشکل حالات میں بہت اچھی بیٹنگ کی اور اس نے میری سنچری بنوانے میں کردار ادا کیا۔پاکستان ٹیم کو اس طرح کی اننگز کی ضرورت تھی۔ یک بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ایسی اننگز کی ضرورت تھی۔چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی نسیم شاہ نے غیر معمولی اننگز کھیلی۔ نسیم شاہ سے قبل حسن علی کے ساتھ پارٹنر شپ اچھی رہی۔مشکل کنڈیشنز تھیں صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی۔ اتوار کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب وکٹیں گر رہی ہوں اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ کھیلنا ہو تو بہت مشکل ہوتا ہے۔ ٹیل اینڈرز کے ساتھ پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔ اپروچ یہی ہوتی ہے کہ مثبت انداز میں کھیلیں اب میچ میں اسپنرز کو مزید مدد ملتی رہیگی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی شراکتیں ہوئیں۔حسن علی کے ساتھ بھی چھوٹی پارٹنرشپ ہوئی۔نسیم شاہ اگر صبر کے ساتھ نہ کھیلتے تو میری سنچری نہیں بنتی۔نسیم شاہ کے اعتماد سیمجھے بھی حوصلہ ملا یہی چیز اہم ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلیں اور سو فیصد کارکردگی کھائیں۔سری لنکا آنے سے قبل مجھے اندازہ تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق کیسے کھیلنا ہے۔

Related Articles