انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین کا نہ کھیلنا بری خبر ہوگی، اسٹیورٹ براڈ

کراچی/لندن،نومبر۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے ٹوئٹ میں لکھا اگر شاہین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نا کھیل سکے تو یہ ان کے لیے بْری خبر ہوگی۔ شاہین نے ثابت کیا کہ وہ بہت زیادہ بہادر ہے اور اس میں اپنے کھیل کے لیے کتنی لگن ہے کہ اس نے زخمی ہونے کے باوجود بھی فائنل میں گیند کروائی۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کی انجری کے بعد ایک بار پھر متاثرہ جگہ پر زور پڑا ہے، میرے خیال میں فاسٹ بولر کو فٹ ہونے میں پورے 2 سے 3 ماہ درکار ہوں گے،انہیں فیلڈنگ کے دوران خیال رکھنا ہوگا کہ کسی ایسی پوزیشن میں ڈائیو نہ لگائیں جس کے بعد ایک بار پھر ری ہیب کی ضرورت پڑ جائے۔

Related Articles