انگلش پیسر ثاقب محمود بھی سپر لیگ سے دستبردار، وطن روانہ

کراچی،فروری۔پاکستان سپر لیگ سے ایک اور انگلش کھلاڑی دستبردار ہوگئے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر ثاقب محمود پورے میچ کھیلے بغیر وطن واپس روانہ ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ روانہ ہورہا ہوں تاکہ ویسٹ انڈیز کی سیریز کی تیاری کرسکوں انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے

Related Articles