انگلش ٹی20: شان مسعود کی یارکشائر کیلئے فتح گر کارکردگی

لندن،جون۔انگلش ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ میں کپتان شان مسعودنے 18 گیندوں پر ناقابل شکست32رنز اسکور کیے اور بارش سے متاثرہ میچ میں ڈاربی شائر کو یارک شائر کے خلاف 9وکٹ سے کامیابی دلوادی۔ اسی میچ میں حارث رؤف نے دو اوورز میں 14رنز جبکہ شاداب خان نے ایک اوور میں 6رنز دیے۔ نسیم شاہ نے سرے کے خلاف 3اوورز میں 23رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی لیکن گلاسٹر شائر کو سرے کے خلاف میں37رنز سے شکست ہوئی۔

Related Articles