انگلش ٹی 20، رضوان کی سسیکس کاؤنٹی کیلئے دھواں دھار ففٹی

لندن،جون۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ پہنچتے ہی محمد رضوان نے سسیکس کائونٹی کے لئیٹی ٹوئنٹی میں شاندار نصف سنچری اسکور کردی۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔تاہم ان کی ٹیم ایسکس کے 244 کے جواب میں 6 وکٹ پر 233 رنز بناکر میچ 12 رنز سے ہار گئی۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کی 4 اننگز میں 3 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے گلاسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 81 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

 

Related Articles