انگلش بیٹرز کیلئے پاکستانی بولنگ آسان نہیں ہوگی: انضمام الحق

لاہور،نومبر۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہیکہ انگلش بیٹرز کے لیے پاکستانی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ میچ فکس والی بات نہیں ہونی چاہیے، انگلینڈ زبردست کھیلا ہے، سیمی فائنل میں بھارت دباؤ میں کھیلا، بھارت کو بڑے میچ میں آکر مشکل پیش آرہی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہماری بولنگ بھارت سے بہت بہتر ہے، انگلش بیٹرز کے لیے پاکستانی بولنگ ، بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے، خوشی کی بات ہے کہ پاکستان فائنل کھیل رہا ہے اور پاکستان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گا، ہمیں فائنل میں وننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہیے البتہ اس حوالے سے فیصلہ مینجمنٹ نے کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سیمی فائنل میں پہنچنا معجزہ ہے اور اس وقت 92 ورلڈکپ سے ملتی جلتی صورتحال ہے۔

Related Articles