شعیب اختر کی آپریشن کے بعد اپنے وطن واپس، بیساکھی کے سہارے کھڑے تصویر وائرل

راول پنڈی ،اگست۔پاکستانی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر گھنٹے کے آپریشن کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپسی کے لیے تیار ہیں۔شعیب اختر گزشتہ کئی روز سے گھنٹے کے آپریشن کے سلسلے میں آسٹریلیا میں مقیم تھے جہاں سے وہ اپنے آپریشن سے متعلق مداحوں کو پل پل کی خبر دے کر دعاؤں کی درخواست بھی کر رہے تھے۔اب شعیب اختر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بظاہر وہ ائیرپورٹ پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں بیساکھی کے سہارے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وطن واپسی کا وقت آن پہنچا، میلبرن کا یہ دورہ بھی بہت اچھا رہا، آئندہ صحت مند ہو کر یہاں ضرور آؤں گا۔

 

Related Articles