امیتابھ بچن سالگرہ کی مبارکباد اور محبتوں پر مداحوں کے شکرگزار

ممبئی،اکتوبر۔امیتابھ بچن نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی، بالی ووڈ شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی انہیں مبارکباد دی تھی۔ آج امیتابھ بچن نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سالگرہ کی مبارک باد اور میری خوشیوں کے لیے آپ کی ہمیشہ دی گئی دعائیں، اس دن میرے ساتھ رہنے کا شکریہ اور ان تمام برسوں میں میرے ساتھ رہنے کا شکریہ۔امیتابھ بچن نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی محبت اور پیار کا بے انتہا شکرگزار ہوں۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ نے اپنا یہ خاص دن اہلخانہ کے ہمراہ گزارا، اس موقع پر ابھیشک بچن، شویتا بچن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Related Articles