امریکا کا سپرکمپیوٹر فرنٹیئر دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر بن گیا
نیویارک،جون۔امریکا کا سپرکمپیوٹر فرنٹیئر دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر بن گیا ہے جس نے ایک سیکنڈ میں 10 لاکھ کھرب آپریشنز کرکے ریکارڈ بنادیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ توانائی کی لیبارٹری میں نصب یہ کمپیوٹر 500 تیز ترین کمپیوٹروں کی فہرست میں سب سے آگے ہے، اس کمپیوٹر کو سال کے آخر میں محققین کے استعمال کے لیے پیش کردیا جائیگا۔ اس سے قبل جاپان کا ’فْوگا کو‘ کمپیوٹر سسٹم تیز ترین کمپیوٹرز میں پہلے نمبر پر تھا اور اب یہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔