ہیوی بائیک پر دودھ بیچنے کی ویڈیو وائرل

دہلی،جنوری۔عام طور پر دودھ والے آپ کو عام موٹرسائیکل یا سائیکل پر دودھ فروخت کرتے نظر آتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دودھ والے کی ہیوی بائیک کے چرچے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس شہر کی ہے لیکن میڈیا رپورٹس میں یہ ویڈیو کسی بھارتی شہر کی بتائی جارہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص امریکی برانڈ ہارلے ڈیوڈسن بائیک پر دودھ بیچنے کے لیے پھیری لگا رہا ہے، اس نے اپنی مہنگی بائیک کے دونوں سائیڈوں پر دودھ کے ڈرم لٹکائے ہوئے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی دودھ والے کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہیں۔

Related Articles