امت شاہ نے ناگا سیاسی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

کوہیما، فروری ۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کوہیما میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ناگا سیاسی مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔مسٹرشاہ نے مون ٹاؤن کے مقامی میدان میں بی جے پی اور نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) کی انتخابی مہم چلانے والی ایک ریلی سے خطاب کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ناگا امن مذاکرات کو تیزی سے کامیابی کے عروج پر لے جائے گی۔ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن کی طرف سے علیحدہ ریاست کے مطالبے پر مسٹر شاہ نے کہا کہ ان کا مطالبہ درست ہے اور مرکز ان کے مسائل پر بات کر رہا ہے۔ مسٹر شاہ نے ناگاوں کو یقین دلایا کہ ناگالینڈ کے وزیر اعلی نیفیو ریو کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی جو اسمبلی انتخابات کے بعد ان مسائل کو حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد انتخابات کے بعد ناگالینڈ میں حکومت بنائے گا اور ریاست کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ مسٹرشاہ نے کہا کہ بی جے پی-این ڈی پی پی حکومت اضافی بجٹ مختص، کونسل کو زیادہ طاقت، مساوی ترقی جیسے ضروری مسائل پر کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی خطہ میں امن اور ترقی کی شروعات کی ہے اور بی جے پی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کو درپیش بہت سے مسائل جیسے برو، ریانگ مسئلہ، کاربی آنگ لونگ معاہدہ اور دہائیوں پرانے بوڈو مسئلہ کو حل کیا ہے۔ مسٹرشاہ نے یقین دلایا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ مل کرناگا مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے کام کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ نے کانگریس اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس پارٹی دوربین سے بھی نظر نہیں آئے گی۔

Related Articles