‘من کی بات نے آیوش کی حوصلہ افزائی کی: سونووال

نئی دہلی، اپریل ۔ آیوش کے وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ‘من کی بات نے آیوش کے ادویات کے نظام کی بڑے پیمانہ پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سونووال نے کہا کہ ‘من کی بات نے آیوش پر عام لوگوں کا اعتماد بڑھایا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس آیورویدک ریسرچ جرنل ‘جرنل آف ریسرچ ان آیورویدک سائنسز کے خصوصی ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہے جس میں ‘آیوش پر ‘من کی بات کے اثرات پر توجہ دی گئی ہے۔مسٹر سونووال نے کہا، وزیر اعظم کے ‘من کی بات پروگرام نے آیوش کو ایک مثبت اعتماد دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ لوگوں میں بہت مقبول ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘من کی بات کی 100 اقساط میں سے تقریباً 37 اقساط میں آیوش کا ذکر ہے۔ آیوش سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے نتیجے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر روایتی ہندوستانی نظام طب کے فوائد کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ میگزین کے خصوصی ایڈیشن میں سات شعبوں کے نامور ماہرین کے مجموعی طورپر 24 مضامین ہیں: پالیسی اور صحت عامہ، سائنس اور شواہد، صحت کی تعلیم اور بیداری، یوگا اور تندرستی (طرز زندگی، ورزش، خوراک، غذائیت)، کورونا کے خلاف جنگ، صنعت اور علمی تعاون اور عالمگیریت اور بین الاقوامی تعاون۔

Related Articles