الکاراز سخت محنت کے بعد سیمی فائنل میں

میڈرڈ، مئی۔ اسپین کے نوجوان سنسنی اور ٹاپ سیڈ کارلوس الکاراز نے کڑی مشقت کے بعد روس کے کارن خاچانوف کو شکست دے کرمیڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
اس ہفتے اپنی 20 ویں سالگرہ منا نے والے الکاراز نے بدھ کو 10 ویں سیڈ خاچانوف کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔عالمی نمبر دو الکاراز اتوار کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بورنا کوریک یا ڈینیئل آلٹمائرمیں کسی ایک کے مدمقابل ہوں گے۔الکاراز نے جیت کے بعد کہا، ‘میں اس طرح کے شاندار لیول پر کھیل کر میچ کو ختم کرنے سے بہت خوش ہوں۔ الگ الگ شاٹ لگانے اورٹینس کو الگ بنانے کی کوشش کرنا میرا انداز ہے۔ یہی میرا کھیلنے کا طریقہ ہے۔اس دوران خواتین کے سنگلز میں 12ویں سیڈ روس کی ویرونیکا کدرمیٹووا نے تیسری سیڈ امریکہ کی جیسیکا پیگولا کو 6-4، 0-6، 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

Related Articles