گنگولی کی چھٹی کا فیصلہ، بھارتی بورڈ کا نیا سربراہ کون ہوگا؟

ممبئی،اکتوبر۔بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سربراہ ساروو گنگولی کی چھٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔113 ٹیسٹ اور 311 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں بھارتی کی نمائندگی کرنے والے گنگولی ٹیم میں دادا کے نام سے مشہور تھے اور بائیں ہاتھ کے سابق بیٹر کو بھارتی کرکٹ کا مہاراج بھی کہا جاتا ہے۔بھارتی صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی بورڈ نے ساروو گنگولی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان کی جانب سے ساروو گنگولی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔بھارتی صحافی ترن سنگھ ورما کی جانب سے کی گئی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹس کے مطابق 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہنے والے روجر بنی بی سی سی آئی کے اگلے سربراہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ روجر بنی بھارت کے سابق آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی کے والد بھی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ساروو گنگولی کو 2019 میں بی سی سی آئی کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

Related Articles