افغان ٹیم کی قیادت محمد نبی کرینگے، ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

کراچی.ستمبر- افغانستان کرکٹ بورڈ نے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ محمد نبی عیسیٰ خیل کو افغان ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔ دریں اثنا کیرون پولارڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا اعلان بھی ہوگیا۔ دفاعی چیمپئن کے15 رکنی اسکواڈ میں نکولس پورن، کرس گیل، فیبین ایلن، ڈیوائن براوو، روسٹن چیس، آندرے فلیچر، شمرون ہیٹ مائیر، ایوان لیوس، اوبیڈ مکوئے، لینڈل سمنز، روی رام پال، آندرے رسل، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔

Related Articles