امریکی اولمپک کمیٹی نے بائڈن کی حمایت کی ستائش کی

واشنگٹن،دسمبر۔ امریکی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی (یوایس اوپی سی) نے بیجنگ میں آئندہ سرمائی اولمپک کھیلوں کےلئے ملک کے ایتھلیٹوں کو ملی صدر جو بائڈن کی حمایت کی ستائش کی ہے۔ یو ایس او پی سی کی سی ای او سارا ہرشلینڈ نے امریکہ کے ذریعہ سرمائی اولمپک کا سفارتی بائیکاٹ کرنے،لیکن ایتھلیٹوں کو اس میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی وائٹ ہاؤس کے اعلان کے بعد پیر کو ایک بیان میں کہا،’’ہم صدر بائڈن اور ان کے انتظامیہ کی اٹوٹ حمایت کی ستائش کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ اس سردی میں گھر سے ہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔امریکہ کی جانب سے مقابلہ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے اور امریکی ٹیم ملک کا سر فخر سے اونچا کرنے کےلئے پرجوش اور تیار ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے پہلے پیر کی صبح بائڈن انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت بیجنگ میں 2022 سرمائی اولمپک کا باضابطہ طورپر سفارتی بائیکاٹ کرے گی۔

Related Articles