اس گلابی ہیرے کی قیمت کا اندازہ لگاسکتے ہیں؟

ہانگ کانگ،اکتوبر۔دنیا کے دوسرے بڑے بے عیب گلابی ہیرے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے مگر کیا آپ اس کی قیمت کا اندازہ لگاسکتے ہیں؟11.15 قیراط کے اس ہیرے کو رواں ہفتے ہانگ کانگ میں نیلام کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ ساڑھے 3 کروڑ ڈالرز سے زائد قیمت پر فروخت ہوگا۔اس ہیرے کو ولیمسن پنک اسٹار کا نام دیا گیا ہے جسے Sotheby ایشیا کی جانب سے نیلام کیا جائے گا۔اس کمپنی کے مطابق کسی بھی حجم کے گلابی ہیرے کی دریافت کبھی کبھار ہی ہوتی ہے، کیونکہ اس حوالے سے معروف کان اب بند ہوچکی ہے۔کمپنی نے بتایا کہ محدود سپلائی اور طلب میں اضافے کے باعث بڑے گلابی ہیروں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ گلابی رنگ کے ہیرے بہت کم ہوتے ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ہیروں کی رنگت گلابی کیوں ہوتی ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ دنیا کا دوسرا بڑا بے عیب گلابی ہیرا ہے۔اس سے قبل 2017 میں ہانگ کانگ میں ہی 59.60 قیراط کے سی ٹی ایف پنک اسٹار نامی گلابی ہیرے کو ریکارڈ 7 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا۔

Related Articles