اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا نے کہا ’تھینک گاڈ‘

ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ ستاروں اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی نئی فلم ’تھینک گاڈ‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔اجے دیوگن نے کیپشن دیا کہ اس دیوالی پر چتراگپت آپ اور آپ کے اہلخانہ کے ساتھ زندگی کا کھیل کھیلنے آ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل ٹریلر ریلیز ہوجائے گا جبکہ فلم 25 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔سدھارتھ ملہوترا فلم میں عام آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیپشن دیا کہ اس دیوالی ہوگا سبھی کرموں کا حساب جب ایک عام آدمی زندگی کے کھیل میں چتراگپت کا سامنا کرے گا۔تھینک گاڈ کے ڈائریکٹر اندرا کمار ہیں، فلم میں راکول پریت سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

Related Articles