اسٹوکس نے ڈرہم کے ساتھ معاہدے میں تین سال کی توسیع کی

ایڈیلیڈ، دسمبر۔ انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ڈرہم کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ اپنے موجودہ معاہدے کو تین سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ اب وہ کم از کم 2024 کے سیزن تک کلب کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ اسٹوکس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا، “مجھے ڈرہم کے ساتھ مزید تین سال تک کام کرنے پر خوشی ہے۔ کلب کے لیے کئی سالوں سے کھیلتے ہوئے میری کچھ شاندار یادیں رہی ہیں اور میں مستقبل میں مزید تجربہ کرنے کا منتظر ہوں۔ کلب کے کرکٹ ڈائریکٹرمارکس نارتھ نے کہا، ’’بین دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اگرچہ ہم انہیں اتنا نہیں دیکھ سکیں جتنا ہم چاہتے ہیں، کلب کے ارد گرد ان کا اثر بہت بڑا ہے۔ بین کو کرکٹ سے بریک کے بعد فٹ اور ایشیز میں انگلینڈ کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھنا شاندار ہے۔ ہم بے حد خوش ہیں کہ بین نے ڈرہم کو اپنے اور تین سال دینے کے رضامندی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹوکس نے حال ہی میں بہتر ذہنی صحت کی وجہ سے کرکٹ سے بریک لینے کے بعد حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں کرکٹ میں واپسی کی تھی۔ اسٹوکس نے 2010 میں ایسیکس کے خلاف کاؤنٹی ڈیبیو کے بعد سے ڈرہم کے لیے 64 میچوں میں 3,611 فرسٹ کلاس رنز بنائے ہیں۔ ڈرہم کے لیے ان کا سب سے زیادہ فرسٹ کلاس اسکور لنکاشائر کے خلاف 185 رن کا ہے۔ وہ 62 ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچوں میں کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں،جس میں 2018 میں یارکشائر کے خلاف انہوں نے 90 رن کی بہترین اننگز کھیلی تھی۔

Related Articles