اسمرتی، ہرمن پریت ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

لندن، جنوری۔ اوپنر اسمرتی مندھانا (74 ناٹ آؤٹ) اور کپتان ہرمن پریت کور (ناٹ آؤٹ 52) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے ویمنس ٹی ٹوئنٹی سہ رخی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔ پیر کو بفیلو پارک میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے سامنے 168 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز صرف 111 رنز بنا سکی۔ اسمرتی اور ہرمن پریت نے تیسرے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 115 رنز کی شراکت داری کرکے ہندوستان کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ اسمرتی نے 51 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رن بنائے جبکہ کپتان ہرمن پریت نے 35 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 56 رن بنائے۔ اس کے علاوہ یستیکا بھاٹیہ نے 18 اور ہرلین دیول نے 12 رنز کا تعاون دیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے راشدہ ولیمز اور برٹنی کوپرز کی صورت میں دونوں اوپنرز صرف 20 رنز پر گنوا دیے۔ شکیبہ غزنوی کے وقت گرنے کے بعد شمن کیمبل اور کپتان ہیلی میتھیوز نے تاہم ونڈیز کی اننگز کو سنبھالا۔ کیمبل نے 57 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے جبکہ میتھیوز نے 29 گیندوں پر ناٹ آؤٹ34 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 71 رنز کی شراکت ہوئی لیکن رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے ونڈیز ہندوستان پر دباؤ نہیں بنا سکی۔ دیپتی شرما (29/2) کی قیادت میں ہندوستانی گیند بازوں نے کفایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کبھی بھی ویسٹ انڈیز کو میچ میں برتری حاصل نہیں کرنے دی۔ راجیشوری گائیکواڈ نے چار اوورز میں 16 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ رادھا یادو نے چار اوور میں صرف 10 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ اکتوبر 2021 کے بعد ہندوستان کے لیے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی شیکھا پانڈے نے اپنے چار اوورز میں صرف 18 رنز دیے، حالانکہ انھیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔

Related Articles