اروند کجریوال صحت یاب

نئی دہلی، جنوری۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔کجریوال نے آج ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ میں کورونا سے صحت یاب ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ کجریوال 4 جنوری کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ میں کورونا کا شکار ہو گیا ہوں۔ ہلکی علامات ہیں۔ خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے۔ وہ لوگ جو پچھلے کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں ، براہ کرم خود کو الگ تھلگ کریں اور اپنا ٹسٹ کروائیں۔دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20181 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس کی شرح 19.60 فیصد ہے۔ اس دوران سات افراد ہلاک ہو ئےہیں۔ دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پیر کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم) کی میٹنگ ہوگی جس میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے کچھ اور سخت فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles