ژالہ باری سے ہونے والے نقصان کا سروے ہوگا:شیوراج چوہان

بھوپال،جنوری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ حال ہی میں ریاست کے متعدد مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی اور اس کی وجہ سے کسانوں کا نقصان ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا سروے کریں اور اس کے بعد کسانوں کو امدادی رقم دیں۔ یہ بھی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ کسانوں کو فصل بیمہ اسکیم کا فائدہ ملے۔ مسٹر چوہان نے کہا کہ بارش سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے، لیکن ژالہ باری سے نقصان پہنچا ہے۔ اس لیے فوری سروے کرنے اور اس کی بنیاد پر نقصان کا اندازہ لگانے کو کہا گیا ہے۔ اس کی بنیاد پر کسانوں میں امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔مسٹر چوہان نے کہا کہ حکومت بحران کے وقت کسانوں کے ساتھ ہے اور وہ کسانوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انہیں ریلیف فنڈ فراہم کرکے اس بحران سے نکالنے کے لیے کام کیا جائے گا۔

 

Related Articles