ارجن تنڈولکر نے ممبئی انڈینز کے لیے ڈیبیو کیا

ممبئی، اپریل۔ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر نے اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں ممبئی انڈینس کے لیے اپنا ڈیبیو کیا۔ممبئی نے پہلی بار ارجن کو 2021 میں فرنچائز میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ڈومیسٹک کیرئیر میں نو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 6.60 کی اکانومی سے بولنگ کرتے ہوئے 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ممبئی نے کے کے آر کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سوریہ کمار یادو ممبئی کی کمان سنبھال رہے ہیں۔کے کے آر الیون: رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ایر، این جگدیشن، نتیش رانا (کپتان)، رنکو سنگھ، آندرے رسل، سنیل نارائن، شاردول ٹھاکر، امیش یادو، لوکی فرگوسن، ورون چکرورتی۔ممبئی انڈینز الیون: ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، ٹم ڈیوڈ، نہال وڈھیرا، ارجن تنڈولکر، ہریتھک شوکین، پیوش چاؤلہ، ڈوین جانسن، ریلی میریڈیتھ۔

Related Articles