ارجنٹائنی فٹبالر میسی کھلاڑیوں کے ایلون مسک،اثاثوں کی مالیت 130 ملین ڈالر

نیویارک،مئی۔ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی فوربس میگزین کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی سالانہ فہرست میں سرفہرست ہیں۔ پیرس سینٹ جرمین کے کھلاڑی نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔1 مئی 2022 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کی مدت کے دوران میسی کی آمدنی 130 ملین ڈالرتھی، جس میں 55 ملین ڈالر بونس بھی شامل ہے۔ 2021 میں آئرش مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی کونور میک گریگور اس فہرست میں سر فہرست تھے۔لاس اینجلس لیکرز کے کھلاڑی جیمز 121 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے ’این بی اے‘ میں ایک کھلاڑی کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جس کی آمدنی 96.5 ملین ڈالر تھی جب کہ پرتگال کے کپتان رونالڈو کی آمدنی 115 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔برازیل کی قومی ٹیم کے کھلاڑی نیمار کروڑ پتی کھلاڑیوں میں 95 ملین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں جب کہ گولڈن اسٹیٹ واریئرز کے کھلاڑی اسٹیفن کری کے اثاثوں کی مالیت 92 اعشاریہ 8 ملین ڈالر ہے۔بروکلین نیٹس کے کیون ڈیورنٹ نے 92 ملین ڈالر کمائے اور وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔ سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر جنہوں نے گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے سیزن ختم ہونے سے قبل 2021 میں صرف پانچ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے باوجود 90.7 ملین ڈالر کمائے۔میکسیکن باکسر کینیلو الواریز آٹھویں نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 90 ملین ڈالر ہے۔امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹام بریڈی کی دول 83.9 ملین ڈالر اور یونانی یانس اینٹٹوکومبو ملواکی بکس کی دول80.9 ملین ڈالر ہیں۔فوربز نے کہا کہ کھیل سے کھلاڑیوں کے معاہدوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 12 ماہ کی مدت میں حاصل ہونے والی تمام انعامی رقم، تنخواہیں اور بونس شامل ہیں۔

 

Related Articles