اداکارہ کرشمہ تنا نے اپنے نئے نویلے شوہر کیلئے پیغام جاری کردیا

ممبئی ،فروری۔بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ تنا بھی بالآخر اپنے پیا گھر سدھار گئی، اداکارہ نے بارات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپنے صارفین کے ساتھ شیئر کر تے ہوئے اپنے دل کی باتیں بھی کہہ دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ نے ڈوبتیسورج کو اپنا آیڈیل بنایا اور سمندر کے کنارے سجے منڈپ میں شادی کی۔اداکارہ نے اپنی بارات کے دن کے حوالے سے کہا کہ ’’مجھے اس وقت کا انتظار تھا جب ورن مجھے دلہن کے جوڑے میں پہلی بار دیکھے گا، ورن میرے لیے ایسا ہے جیسے کسی پزل باکس میں ایک آخری ٹکرا رہ جاتا ہے، ورن میری زندگی کا وہ آخری حصہ ہے جس نے میری زندگی مکمل کر دی‘‘۔ویڈیو سامنے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی طرف سے پسند بھی کی جا رہی ہے۔

Related Articles