یو ایس ٹینس، جوکووچ کوارٹر فائنل میں
نیویارک،,ستمبر,عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے امریکی وائلڈ کارڈ انٹری جینسن بروکسبی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔ خواتین کے مقابلوں میں برطانوی ایما رادھوکانو حیران کن طور پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔18سالہ ایما نے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی سیٹ ہارے بغیر لگاتار 11میچز جیتے ہیں۔ ادھر پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی جوڑی سے ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔