نیہا ککڑ کے بعد پنکج ترپاٹھی کا بھی پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام

ممبئی،جون۔معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کی جانب سے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت بھرا شکریہ بھیجا گیا ہے۔گزشتہ دنوں ایک تقریب میں شرکت کے دوران کلوگارہ نیہا ککڑ کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔نیہا ککڑ کے بعد اب پنکج ترپاٹھی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔پکنج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ’سب ہی پاکستانی مداحوں کا بہت شکریہ اور بہت ساری نیک تمنائیں، اْنہیں پاکستانی شہروں، لاہور، کراچی اور راولپنڈی سے مداحوں کے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’میری طرف سے سب ہی پاکستانی مداحوں کے لیے بہت سارا پیار۔‘واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے دوران نیہا ککڑ کا کہنا تھا مجھے عاطف اسلم سمیت دیگر پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ گانے میں بہت مزہ آتا ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں اور ٹیلنٹ کا کوئی ثانی نہیں، پاکستان میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے پاکستانی مداحوں کی محبت کے لیے شکرگزار ہوں۔

 

Related Articles