میسی بارسلونا کلب میں واپسی کے خواہاں

میڈرڈ ؍نومبر۔ ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک بار پر ہسپانوی کلب بارسلونا جوائن کرنے کی خواہش ظاہر کردی، تاہم وہ کہتے ہیں کہ وہ کلب میں واپسی بطور ٹیکنیکل ڈائریکٹر کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ فی الحال کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں، آئندہ برس ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہونے کا کوئی خیال نہیں۔ یاد رہے کہ چھ بار دنیا کے بہترین فٹبالر ایوارڈ جیتنے والے 35 سالہ میسی بارسلونا سے طویل وابستگی ختم کرکے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے جڑ چکے ہیں۔

Related Articles