شادی کب کریں گے؟ لڑکی کا فہیم اشرف سے سوال

کراچی،جون۔پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف سے ان کی خاتون مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا۔فہیم اشرف نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں ان سے کچھ مداحوں نے دلچسپ سوال پوچھے۔وہیں مناہل نامی ایک خاتون نے سوال کیا کہ ‘آپ کے باقی دوستوں نے تو شادی کرلی لیکن آپ کا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟’کرکٹر نے کہا کہ ‘بس شادی کے لیے آپ دعا کریں، اب دعاؤں پر ہی ساری امیدیں ہیں’۔شو کے میزبان تابش ہاشمی نے پوچھا کہ ‘مناہل آپ نے یہ سوال ان سے کیوں پوچھا ، کیا آپ کا کیٹرنگ کا کام ہے؟’ جواب میں مداح نے کہا کہ ‘ویسے ہی میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ حسن علی سمیت سب کی شادیاں ہوگئیں’۔فہیم اشرف نے جواب میں مزید کہا کہ ‘میں بس اپنے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ کیسے رہ رہے ہیں، میں ان سے تجربہ حاصل کررہا ہوں، دیکھ رہا ہوں کہ کہیں شادی زیادہ مشکل کام تو نہیں ہے’۔

Related Articles