ریا چکرورتی کی 2 سال بعد کام پر واپسی

ممبئی،فروری۔بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی نے 2 سال بعد کام پر واپسی کے بعد مشکل ترین وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ کی 2 سال کے وقفے کے بعد کام پر واپسی ہوئی ہے، انہوں نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اپنی آواز کی ریکارڈنگ کی۔ویڈیو کے کیپشن میں ریا چکرورتی نے کہا کہ کل میں 2 سال بعد کام پر گئی تھی، ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بات نہیں سورج ہمیشہ چمکتا ہے اس لیے کبھی ہمت نہ ہارو۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ اسکرپٹ پڑھ رہی ہے، ایک موقع پر وہ کیمرے کی طرف دیکھتی اور مسکراتی ہیں۔اس پوسٹ پر ریا کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے تبصرے کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ریا چکرورتی آخری بار فلم چہرے میں 2021ء میں دکھائی دیں، جس کی شوٹنگ 2019-20 میں ہوئی تھی، فلم میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی، سدھانت کپور، رگھوبیر یادیو اور انو کپور نے کردار نبھائے۔اداکارہ کے مشکل وقت کا آغاز بوائے فرینڈ اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے 14 جون 2020ء میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے جانے پر ہوا تھا۔

 

Related Articles